یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی بات نہیں ہو گی ۔شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی بات نہیں ہو گی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کا ہے ، وزیر اعظم واضح کہہ چکے ہیں کہ ہتھیار پھینک کر ملک کے آئین و قانون کو تسلیم کرنے والوں سے ہی بات چیت ہو سکتی ہے ، کل بھی فوج کے چار جوان شہید ہوئے ، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان سے بات نہیں ہو گی ۔15اگست سے اب تک 20 ہزارافغانی پاکستان آچکے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا، عمران خان کے بیان کے بعد سب کو چپ لگ گئی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں سامنے آنے والے سات سو افراد کی تفتیش کی جائے گی ۔وفاقی پولیس میں 1000اہلکاروں کا اضافہ کر رہے ہیں ، آج راولپنڈی کی سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں ایک اور کالج دیا ہے جس کے بعد میری زندگی میں تعلیم سے متعلق بنائے 60 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔

کورونا کے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ، ایف آئی اے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کی ہدا یت کی ہے ، ایف آئی اے نے کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ شناختی کارڈ کے معاملے میں دس سال کا گند صاف کر دیں گے ۔