ریاض:سمندری طوفان ‘شاہین’ کے عمان سے ٹکرانے کے بعد سعودی عرب میں بھی انتباہ جاری کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ سمندری طوفان سے مملکت کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں لیکن اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شاہین کے سبب سعودی عرب میں پیر سے جمعہ گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں جبکہ طوفانی ہواؤں کا بھی امکان ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض، مشرقی صوبے عسیر اور نجران شہر سمیت دیگر ریجنوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ملک بھر میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سعودی محکمہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موجودہ موسمی صورت حال کی وجہ سے مکہ، ال جمن، ال کامل، کھولائس، الیتھ اور قنفند شہر میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، شہری احتیاط برتیں۔