سندھ میں موٹر سائیکل پر سائیڈ مررز لگوانا لازمی قرار
سندھ کابینہ نے موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔
موٹر سائیکل سوارکو سیفٹی کی خاطر سائیڈ مرر لگانا لازمی ہوگا۔فائل فوٹو
کراچی:سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل پر سائیڈ مررز لگوانا لازمی قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا جس میں موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
موٹر وہیکل رولزمیں ترمیم کے ذریعے موٹر سائیکل سوارکو سیفٹی کی خاطر سائیڈ مررلگانا لازمی ہوگا۔