اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت سے انکار کردیا۔
وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے لیے نیب آرڈیننس کی منظوری دیدی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اپنایا ہےکہ وہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور فروغ نسیم پر واضح کیا کہ وہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کا اس حوالے سے اپوزیشن سےمشاورت کا کوئی ارادہ ہے۔