اداکار اروند ترویدی مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں پیدا ہوئے ۔فائل فوٹو
اداکار اروند ترویدی مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں پیدا ہوئے ۔فائل فوٹو

معروف اداکاردل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارت کے معروف اداکار اروند ترویدی دل کا دورہ پڑنے کے باعث 82سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شو رامائن میں راون کا کردار ادا کرنے والے اروند ترویدی کے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کی جانب سے بھی کردی گئی اور بتایا گیا کہ اداکار صحت گزشتہ کچھ دنوں سے خراب ہو رہی تھی ، حالانکہ انہیں کوئی بڑی بیماری نہیں تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اروند ترویدی مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں پیدا ہوئے جبکہ ان کا کیریئر گجراتی تھیٹر سے شروع ہوا تھا۔

انہوں نے مشہور ہندی شو رامائن سے بہت نام کمایا اور اسکے علاوہ انہوں نے تقریباً 300 ہندی اور گجراتی فلموں میں کام بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکاری کے علاوہ اداکاراروند ترویدی 1991 سے 1996 تک رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔