سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان وفات پاگئے

وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

               
October 10, 2021 · |, قومی
سردار سکندر حیات 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فائل فوٹو

سردار سکندر حیات 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فائل فوٹو

مظفرآباد :سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار سکندر حیات 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق صد و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی کشمیرکازاورکشمیری عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے سردار سکندر حیات خان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔