کوئٹہ:ناراض ارکان نے جام کمال حکومت کو جام کرنے کی ٹھان لی۔تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ جمع کرا دی،تحریک عدم اعتماد پر14ارکان کے دستخط ہیں۔
ناراض ارکان اسمبلی ظہور بلیدی،اسد اللہ بلوچ،سردارعبدالرحان کھیتران اور دیگر نے تحریک عدم اعتماد سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس جمع کرائی۔
تحریک عدم اعتماد پر جن اراکین نے دستخط کیے ہیں ان میں میر محمد جمالی، عبدالرحمان کھیتران، عبدالقدوس بزنجو، اسداللہ بلوچ، نصیب اللہ مری، ظہور بلیدی، سکندر عمرانی، لیلیٰ ترین، اکبر آسکانی، محمدخان لہڑی، ماہ جبین شیران، بشر ارند، صالح بھوتانی، اور مستورہ بی بی شامل ہیں۔
ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ اسپیکر جلد اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پیش کریں،وزیراعلی کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ خود استعفیی دیدیں۔
ناراض اراکین کا کہنا ہے جام کمال کوعزت سے مستعفی ہونے کی پیش کش کی مگر وہ مقابلے پراتر آئے، ان سے کہا گیا کہ اپنے اقتدار کے لیے بی اے پی کو خراب نہ کریں۔