اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 28 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا سے ملک بھر میں ہونے والی مجموعی اموات 28 ہزار201 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 61 ہزار 685 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں،40 ہزار 309 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے متاثر سب سے زیادہ سندھ ہوا ہے جہاں چار لاکھ 64 ہزار 142 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، سات ہزار 514 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 22 ہزار 381 ایکٹو کیسز ہیں ۔
پنجاب میں چار لاکھ 37 ہزار 32 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 12 ہزار 808 اموات ہوئیں ، صوبے میں 12 ہزار 338 لوگ کیسز موجود ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 366 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 666 اموات ہوئیں ، تین ہزار 386 مریض زیر علاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 312 افراد میں کورونا پایا گیا ، 935 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 745 زیر علاج ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار361 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 اموات ہوئیں ، گلگت میں 71 مریض زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 100 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 352 جاں بحق جبکہ 151 زیر علاج ہیں ۔آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 372 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 740 جاں بحق ہوئے ، ریاست میں 237 افراد زیر علاج ہیں ۔