کراچی: ناظم امتحانات نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام سرکاری ڈگری کالجزکی نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے انٹر پاس تمام طلبا کے لیے خوشخبری سنا دی گئی۔ جامعہ کراچی سے منسلک کالجزکے ڈگری پروگرام میں 25 فیصد سیٹوں کا اضافہ کردیا گیا۔
ناظم امتحانات کے مطابق سیٹوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے جبکہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں ڈگری کلاسز کی سیٹیں پُر ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیٹوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق جامعہ کراچی سے منسلک تمام کالجز پرہوگا۔جامعہ کراچی نے کالجزکے ڈگری پروگرام میں 25 فیصد سیٹوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔