گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو
گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو

مقبوضہ وادی میں مزید 2 بھارتی اہلکارواصل جہنم

سری نگر:مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کے حملے میں مزید 2 اہلکارواصل جہنم ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ہی گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے ۔

واقعہ کے بعد بھارتی فورسزکی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اورکسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2 روز قبل بھی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار مارے گئے تھے۔