صوابی:خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون پر نومولود کو اغوا کرنے کا الزام تھا اور وہ 7 روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ صوابی کے علاقے کالو خان میں شوہرنے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور2 بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان قتل کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ماہ قبل مردان کے ہسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا، بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کرکے ملزمہ کو گرفتارکیا گیا تھا۔