اسلام آباد:اپوزیشن کی تحریک کے کا جواب دینے کیلیے وزیراعظم عمران خان نے مرکزی و صوبائی قیادت کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف اپنی پارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا،آج شام ہونے والے اجلاس میں سیاسی اور پارلیمانی امورپرمشاورت کی جائےگی،اجلاس میں پارٹی کوفعال اورمنظم کرنےکےحوالےسےمشاورت ہوگی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزرا اورپارٹی قیادت سےمہنگائی میں کمی پررائےلی جائےگی، ڈینگی وباسےنمٹنے،حکومتی اقدامات پربریفنگ ہوگی، وزیراعظم انتخابی اصلاحات کےحوالےمعاملات پرمشاورت کریں گے۔