اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ،اموات کی تعداد میں کمی آگئی ہے جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسزکا گراف بھی گر رہا ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 16 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 622 کیسز سامنے آئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر12لاکھ 66 ہزار826افراد کورونا کے باعث متاثر ہوئے جبکہ 28 ہزار328افراد کی اموات ہوئیں ۔ ملک بھر میں 24 ہزار699کیسز ایکٹو ہیں ۔
سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 66ہزار750افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، سندھ میں سات ہزار536اموات ہوئیں جب کہ 12ہزار383ایکٹو کیسز ہیں ۔
پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 38ہزار433افراد میں کورونا پایا گیا ، 12ہزار876افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے جبکہ 8ہزار646تاحال زیر علاج ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77ہزار132افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار698جاں بحق ہوئے جبکہ دو ہزار923ایکٹو کیسز ہیں ۔
دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہزارچھ ہزار571افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 938افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے جبکہ 479اب بھی زیر علاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار374افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 186افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کر پائے ۔ گلگت میں 74 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔
بلوچستان میں 33ہزار149افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 354 اموات ہوئیں جبکہ 86مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34ہزار417افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 740افراد جاں بحق ہوئے ، ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد108ہے ۔