کارروائی کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے کی ۔فائل فوٹو

لاہورکے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور:کالعدم  تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعرات سےلاہورکے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طورپراحکامات پرعمل کرتے ہوئے سمن آباد ، شیراکوٹ ، نواں کوٹ ، گلشن راوی ، سبزہ زاراوراقبال ٹاؤن میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی جائے ،  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کارروائی کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے کی ہے۔

مراسلے میں اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ خدمات بشمول ڈیٹا سروسز وائی فائی اورفکسڈ لائن ڈی ایس ایل ، دوبارہ کھولنے کی مزید درخواست تک معطل رہیں گی۔