کراچی میں اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت صدر ایمپریس مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق ٹریفک کو پی پی چورنگی سے کوریڈور تھری کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ٹریفک کو پی پی چورنگی سے ایم اے جناح روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک کو شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے آگے خداد کالونی برج پرجانے کی اجازت نہیں ہوگی اور روٹ کی تمام ٹریفک کو نمائش چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو کیپری سگنل سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ریگل سگنل سے آگے ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
اس کے علاوہ ایف ٹی سی سے براستہ مبارک شہید روڈ ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک بھی بند رہےگی، ٹریفک کو آرمی پبلک اسکول سے لکی اسٹار کی جانب بھیجا جائے گا۔
فریسکو چوک سے ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک بھی بند ہوگی، ٹریفک کو ریگل چوک سے تبت چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا۔