میچ میں ڈیو فیکٹراثر کرے گا ،اس لیے ہم نے ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا ہے۔بابر اعظم۔فائل فوٹو
میچ میں ڈیو فیکٹراثر کرے گا ،اس لیے ہم نے ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا ہے۔بابر اعظم۔فائل فوٹو

پاک بھارت ٹاکرا۔ بھارت کی6رنز دوسری وکٹ گرگئی

دبئی: ی 20ورلڈ کپ سپر 12 کے چوتھے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی بولرز نے 6 کے اسکور پر2 بھارتی بیٹسمنوں کو پویلین بھیج کر میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

پہلے اوور کی چوتھی گیند پر بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی،روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر بغیرکوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے،کے ایل راہول کو بھی شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔

بابراعظم نے ٹاس جینے کے بعد اپنےفیلڈنگ کرنے کے فیصلے سے متعلق کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹراثر کرے گا ،اس لیے ہم نے ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم ٹاس جیتے تو پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ،ہماری ٹیم متوازن ہے اور مقابلے کےلیے کافی ہے۔

پاکستان الیون میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بنیشور کمار، ورن چکرورتھی، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ 2021ء کے فائنل سے بھی بڑا میچ شروع ہوگیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ 9 واں ٹی 20 میچ ہے۔