خرطوم:سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو فوج نے گھر میں نظر بند کر دیا ، عرب میڈیا کے مطابق وزیر صنعت ، وزیر اطلاعت اور وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر بھی گرفتار رہنمائوں میں شامل ہیں ۔
سوڈان کے حالات ایک بار پھر خراب ہو گئے جہاں فوج نے وزیر اعظم کو ان کے گھر میں ہی نظر بند کر دیا ، ترجمان خود مختار کونسل ، گورنر خرطوم کو بھی گرفتارکرلیا گیا جبکہ سوڈان میں مواصلات کی رسائی محدود کر دی گئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج نے خرطوم آنے والی تمام سڑکیں اورپل بلاک کر دیے ہیں،عوام کی نکل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ خرطوم ائیر پورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔سوڈان میں جمہوریت پسند گروپ نے ہڑتال اور سول نافرمانی کا اعلان کردیا۔