اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

گرین بیلٹ پر قبضہ۔ سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیدیا

کراچی: سپریم کورٹ نے گرین بیلٹ پر قبضے سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کی گرین بیلٹ مکمل کلیئرکرانے اور وہاں تعمیر تمام گھر بھی گرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کے الیکٹرک پرائیوٹ کاروبارکررہی ہے جگہ کہیں اور لے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گرین بیلٹ پر گرڈ اسٹیشن بنانے سے متعلق رہائشیوں کی کے الیکٹرک کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے آپ یہ بتائیں، آپ کے گھر بھی تو گرین بیلٹ پر ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل شعاع النبی ایڈووکیٹ نے موقف دیا یہ ہمارا کیس ہی نہیں۔ ہمارا کیس یہ ہے کہ سوسائٹی نے رفاہی پلاٹ کے الیکٹرک کو دیدیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کیا آپ عدالت کلین ہیڈز کے ساتھ آئے؟ آپ کے اپنے گھر بھی تو گرین بیلٹ پر ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے کون پیش ہوا؟ پی ای سی ایچ ایس نے تو پوری سوسائٹی کے رفایی پلاٹ بیچ ڈالے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کے الیکٹرک پرائیوٹ کاروبار کررہی ہے جگہ کہیں اور لے۔ رہائشی بھی کلین ہیڈز (صاف شفاف) نہیں آئے لہذا ان کے گھر بھی گرائے جائیں۔

گرین بیلٹ پر قبضہ کیس میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیدیا۔ عدالت نے بلاک 6 کی گرین بیلٹ مکمل کلئیر کرانے اور تعمیر تمام گھر بھی گرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو بھی ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے بلاک 6 کے رفایی پلاٹ پر پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک، رہائشیوں اور پی ای سی ایس ایچ سوسائٹی کو نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے آئندہ سیشن تک سماعت ملتوی کردی۔