بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو
بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈکپ۔ پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

شارجہ:ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ آج نیوزی لینڈ سے ہو گا، دبئی کے میدان میں رات سات بجے دونوں ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ دوسرے میچ میں سائوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا سہ پہر 3 بجے جوڑ پڑے گا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اور بڑا معرکہ، ٹی 20 ورلڈکپ گروپ ٹو کی بڑی ٹیمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی، میچ رات سات بجے ہی شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس مکمل ، پلان بھی فائنل کر لیے۔

قومی ٹیم کی طرف سے وِننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے جس میں کپتان بابر اعظم پھر دم دکھائیں گے، محمد رضوان بنیں ٹیم کی شان بنیں گے۔

ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے، چوبیس میں سے چودہ میچ جیتے، دس میں کیویز کو فتح ملی۔ بیس اوورکے ورلڈکپ مقابلوں میں پانچ بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، گرین شرٹس کو تین، بلیک کیپس کو دو کامیابیاں ملیں۔

دوسرے میچ میں سائوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیزکا سہ پہر3 بجے جوڑ پڑے گا۔ پروٹیزکو اپنی  باولنگ پر بھروسہ ہے تو کیربینز ناقابل اعتماد بیٹنگ کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 3 دفعہ مدمقابل آ چکی ہیں جس میں کیربینز نے صرف ایک میچ میں فتح پائی۔