لاہور: پاکستان سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کو جواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے دوسرے میچ سے قبل دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ پہلے ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اورانگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پاکستانی فینز بھی چیئرمین پی سی بی کی طرح گرین شرٹس کے ہاتھوں کیویز کی شکست کیلیے پر جوش ہیں۔
پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرکے واپس جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا پہلی بارگرین شرٹس سے آمنا سامنا ہوگا، بھارت کو بھیگی بلی بنانے والے شاہین، کیویز کو دبوچنے کو بے قرار ہیں۔