اسلام آباد: ملک بھر میں پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا،گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں 6افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 42 ہزار96 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ایک روز میں 572نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.35فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہزار 517 مریض انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہو گئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 16 ہزار 908 صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ حالیہ 6 اموات کے بعد کورونا کے باعث پاکستان میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 386 ہے ۔