لاہور:پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق مال بردار ٹرینوں کے کرائے میں 5 فیصد جبکہ مسافر ٹرینوں کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وزارت ریلوے نے مسافروں پر بوجھ کم رکھنے کے لیے کرایوں میں کم اضافہ کیا ہے۔