3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو
3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو

مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب پھر پاکستان کی مدد کو آ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے سینٹرل بینک میں تین ارب ڈالر رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ رواں سال ایک اعشاریہ دو ارب ڈالرکا ریفائن تیل بھی پاکستان کو فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں پھر پاکستان کی مدد کیلیے سامنے آگیا ،  سعودی حکومت پاکستان کو تین ارب ڈالر فنڈ، ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گی ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرقوم کو خوشخبری سنائی کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ملین ڈالرکی سپورٹ فنڈ، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تین ارب ڈالراسٹیٹ بینک میں جلد جمع ہو جائیں گے ، تیل کیلیے فوری ادائیگی نہیں کرنا ہوگی بلکہ یہ موخر ادائیگی کی سہولت کے تحت ہے ۔