کراچی:سعودی عرب کی جانب سے بھاری امداد کے بعد پاکستان میں ڈالرکی قیمت نیچے آنا شروع ہو گئی ہے اوریک دم ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالرکی قدرمیں 2 روپے 47 پیسےکمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 172 روپے 80 پیسےپر آ گیاہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد ملک واپس آچکے ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری بھی آ گئی ہے ، سعودی عرب نے پاکستان کو تین ار ب ڈالر سپورٹ اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دینے کا اعلان بھی کر دیاہے ۔