نوشہرہ:وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ دی۔
پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں کیا۔ وہ کچھ عرصہ سے پی ٹی آئی سے ناراض تھے ۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار کی مخالفت کی تھی۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاقت خٹک اور احد خٹک پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کچھ روز پہلے احد خٹک نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی تھی۔