سوات میں 20 سالہ لڑکی سے 4 سال تک مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
سوات پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم کے بھائی، بہن اور ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی شادی کا جھانسہ دے کر4 برس تک اس سے زیادتی کرتا رہا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 10 لاکھ روپے کا قرضہ بھی لیا جو واپس نہیں کیا۔
متاثرہ لڑکی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزم نے ڈاکٹرکے ذریعے 3 باراس کا اسقاطِ حمل بھی کرایا۔سوات پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست پر 2 دن قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔