اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار414 ہو گئی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 9افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 706 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہو گئی ہے جبکہ 23 ہزار 439 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں ۔
سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چارلاکھ 68 ہزار 776 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 557 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 12 ہزار 522 ایکٹو کیسز ہیں۔ پنجاب میں چار لاکھ 39 ہزار 653 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 12 ہزار 904 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔
اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 813 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے ، 938 کا انتقال ہوا جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار 518 نے وائرس کو شکست دی ، دارالحکومت میں 357 ایکٹو کیسز ہیں ۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 723 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 733 جانبر نہ ہو سکے ، صوبے میں دو ہزار 341 مریض زیر علاج ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 387 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 186 جاں بحق ہوئے ، گلگت میں 54 افراد زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 220 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا، 356 کا انتقال ہوا ، صوبے میں 99 ایکٹو کیسز ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 455 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،740 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 83 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔