ہندو انتہا پسندوں کی مسجد  میں توڑ پھوڑ

انہوں نے کئی دکانوں کو لوٹ مار کے بعد نذرِ آتش کردیا۔

               
October 28, 2021 · اہم خبریں, بام دنیا
مسجد  میں توڑ پھوڑکا واقعہ پیش آنے کے بعد ضلع دھرما نگر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔فائل فوٹو

مسجد  میں توڑ پھوڑکا واقعہ پیش آنے کے بعد ضلع دھرما نگر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔فائل فوٹو

اگرتلہ:بھارتی ریاست تریپورا میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد  (وی ایچ پی)  کے کارکنوں نے احتجاجی جلوس کے دوران ایک  مسجد  میں توڑ پھوڑکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وی ایچ پی نے  بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف  پرتشدد واقعات پر ضلع دھرما نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انتہا پسند ہندوؤں نے چمتیلا کے علاقے میں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی دکانوں کو لوٹ مار کے بعد نذرِ آتش کردیا۔

https://twitter.com/shahidsheik03/status/1453220973654814722?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1453220973654814722%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F27-Oct-2021%2F1358186

مسجد  میں توڑ پھوڑکا واقعہ پیش آنے کے بعد ضلع دھرما نگر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس بھانوپوڈا چکروتی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نےدونوں فریقوں کی قیادت سے بات چیت کی ہے جس کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں۔