جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے آخر کار گھٹنے ٹیک دیے، معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ میچ سے قبل نسل پرستی کے خلاف جھکنے کو تیار ہیں۔
ڈی کاک کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو اس سے فائدہ ہوتا ہے یا کسی کی زندگی بہتر ہوتی ہے تو وہ اس کے تیار ہیں بلکہ انہیں یہ کرنے سے خوشی ہوگی۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے بعد کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اس سارے عمل کو بہتر طریقے سے سمجھ پائے ہیں اوراب اپنے ملک کے لیے کرکٹ میچ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں الفاظ کے چنائو میں اچھا نہیں ہوں، لیکن میں اپنے کیے پر معزرت خواہ ہوں۔
اوپنر ڈی کوک کا کہنا ہے کہ وہ نسل پرست نہیں، جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی طرف سے علامتی احتجاج کی ہدایات کا انداز غلط تھا۔ جو مجھے اچھا نہیں لگا، اگر میرے گھٹنا ٹیکنے سے دوسروں کو اس بارے میں شعور بیدارکرنے میں مدد ملتی ہے اوران کی زندگی بہتر ہوتی ہے توایسا کرنے میں خوشی ہوگی۔
یاد رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ سے شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل بلیک لائیو میٹرکے معاملے پرگھٹنے پر بیٹھ کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ڈی کوک نے گھٹنے ٹیکنے سے انکارکردیا تھاجس پر انہیں عین وقت پر میچ سے باہرکردیا گیا تھا۔