کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے آئینی و قانونی حق کو چھیننے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا، وزرا بدمعاشی سے گریزکریں، احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔
ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں ون مین شو چل رہا ہے، پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ، سول نافرمانی کی تحریک، بجلی کے بل جلانے کی ترکیب، ملک جام کرنے کے حربے سب ارباب اختیار نے کیے۔
ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ بھارت سے فنڈنگ کی بات کرنے والے منہ سنبھال کر بات کریں، اسرائیل سے فنڈنگ کا کیس موجوہ حکمرانوں پر ہے جس کا فیصلہ نہیں ہونے دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوا تو حکمران گرفتاراور آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات ہوں گے۔