لاہور:کالعدم مذہبی تنظیم تحریکِ لبیک کا لانگ مارچ کامونکی میں قیام کے بعد جمعرات کی صبح ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ روانگی کے بعد قافلے کے شرکا کو تاحال کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
قائدین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس قافلے کا اگلا پڑاؤ چند دا قلعہ بائی پاس ہو گا۔دوسری جانب تحریکِ لبیک پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں سے پھر گئی اور پھر تشدد کا راستہ اپنایا ہے۔
پنجاب میں لانگ مارچ کی وجہ سے پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے دو ماہ کے عرصے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔