لاہور: حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک ایک بار پھرمذاکرات کی دعوت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب ایک بار پھر مذاکزات کی میز پر آ گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ اگرکالعدم تحریک لبیک دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردے تو ان کے جائز مطالبات منظورکر لیے جائیں گے۔ تاہم کالعدم تنظیم بدستور پیشگی اپنے مطالبات منظور کرانے کے لیے بضد ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اگر دھرنا ختم کردیا جائے تو مزید کالعدم تنظیم کے ساتھ مزید معاملات طے ہو سکتے ہیں، حکومتی مؤقف ہے کہ دھرنا ختم ہونے کی صورت میں کالعدم تنظیم کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی رینجرز کو صوبے میں طلب کر چکی ہے، کالعدم تحریک لبیک کے دھرنے روکنے کے لیے راولپنڈی میں کیے گئے پیشگی انتظامات نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے، مری روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، جب کہ اسی روڈ پر قائم تعلیمی ادارے، دفاتر، بینک اور تجارتی مراکز بھی مکمل طور پر بند ہیں، ملحقہ علاقوں کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔