اسلام آباد: سرکاری اسپورٹس ٹی وی پر سابق کرکٹراوراسٹار شعیب اختر سے بد تمیزی کرنے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں میزبان نعمان نیازکو قصور وارقرار دیدیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ میزبان نعمان نیاز کے رویے سے سخت نالاں ہے ، انتظامیہ کے مطابق نعمان نیاز کو کچھ دن کے لیے آف آئیر کیا جا سکتاہے ۔
واضع رہے پی ٹی وی اسپورٹس کے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے تجزیہ پسند نہ آنے پر شعیب اختر کو سٹوڈیو سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔