پنجاب میں مزید528کیسز سامنے آگئے

لاہور سے 401 کیسز سامنے آئے، راولپنڈی سے 50 اور گوجرانوالہ سے 14ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ۔

               
October 29, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔فائل فوٹو

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید528کیسز سامنے آگئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبائی دارالحکومت لاہور سے 401 کیسز سامنے آئے، راولپنڈی سے 50 اور گوجرانوالہ سے 14ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ۔

فیصل آباد سے ڈینگی کے 9مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12ہزار817ہو گئی ہے ۔