عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ۔ دھماکے سے4 افراد ہلاک متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیوں ذرائع کے مطابق متاثرہ تمام افراد کواسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دھماکا سی این جی پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا، ابتدائی طور پر دھماکا تخریب کاری نہیں لگتا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلینڈر نصب نہیں، لگتا ہے دھماکا گیس بھرجانے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں ۔زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
ریسکیوں حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر دھماکے سے ایک خاتون بھی شدید ذخمی ہے۔ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔