فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی۔

دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 142 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کچھ خاص انداز میں نہ ہوسکا، اوپنر کوشل پریریا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب ون ڈاؤن آنے والے اسالانکا صرف 21 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
ایک ساتھ تین وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقا کی مظبوط بولن لائن کے خلاف سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ کھڑٓ ہوسکا، صرف اوپنر نسانکا نے 72 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔