ڈیرہ غازی خان:حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی ڈی ایم آج ڈیرہ غازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ریلوے اسٹیشن پارک میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
جلسہ گاہ میں 14ہزر کرسیاں لگا دی گئیں،جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصارلاسلام کے تین ہزار رضاکار سیکیورٹی کی ذمےداریاں انجام دیں گے جبکہ پولیس پولیس کے4 سو اہلکار بھی حفاظت پر مامور رہیں گے۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے دیگر مرکزی رہنمائوں کا خطاب بھی شیڈول ہے۔
ادھرلیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پی ڈی ایم کا آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام ہو گا۔ آج پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے۔