یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کھڑی کار زور دار دھماکے سے پھٹ پڑی جس کے باعث 12 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
العربیہ کے مطابق ہوائی اڈے کے بیرونی گیٹ کے سامنے سیکیورٹی چیک پوست کے قریب زوردار کار بم دھماکہ ہوا،جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، بظاہر یہ دہشتگردی کی کارروائی معلوم ہوتی ہے مگر حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔
العربیہ کے مطابق گورنر عدن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دھماکے سے متعلق خاطر خواہ اطلاعات نہیں ملیں ۔ دھماکے کے بعد ائیرپورٹ کے گیت اور ملحقہ ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے دھماکے کے پہلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔