ابوظہبی :افغانستان نے انتہائی اہم میچ میں نمیبیا کو جیت کیلیے 161رنز کا مشکل ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر افغان کھلاڑیوں نے مقرر ہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کیلیے 161رنز کا ہدف دیا ۔ جس میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔حضرت اللہ زازئی 33 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کے بعد آنے والے رحمان اللہ صرف 4رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے۔ اوپننگ پر آنے والے محمد شہزاد نصف سینچری بناتے بناتے رہ گئے اور 45 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ان کے علاوہ اصغر افغان 31 اور نجیب اللہ 7 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے۔
اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہاہے کہ پچ کافی اچھی لگ رہی ہے ، ہم نے گزشتہ میچ میں اچھا کھیلا اور ہم پر جوش ہیں ،مجیب الرحمان ان فٹ ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کی جگہ حامد حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔
نمیبیا کے کپتان کا کہناتھا کہ ہمارے بائولرزکے پاس افغانستان کے بلے بازوں کو پریشر میں لانے کا اچھا موقع ہے ، ہوا چلنے کے باعث اچھا ٹارگٹ سیٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔