اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔
سعودی جریدے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اور سعودی عرب کا وژن 2030 سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں، ان کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے، سعودی عرب کے وژن 2030 کے لئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔