پاکستان کے ایئرپورٹس پر بیرون سے آنی والی پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ سے قبل ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان کے ایئرپورٹس پر بیرون سے آنی والی پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ سے قبل ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا ہے۔فائل فوٹو

سی اے اے کلب میں آج سے تقریبات پر پابندی عائد

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے سی اے اے کلب میں شادی کی تقریبات نہیں ہوں گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق سی اے اے کلب میں طے شدہ تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ صارفین کو 10 دنوں کے اندر ان کی رقوم واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارکی مالکان کو بھی ان کے سیکیورٹی ڈپازٹ واپس کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کو شادی ہالز بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔