ڈیرل مچل 35 گیندوں پر49 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔فائل فوٹو
ڈیرل مچل 35 گیندوں پر49 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ نے بھارت کو آئوٹ کلاس کردیا

دبئی:نیوزی لینڈ نے اہم ترین میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر ویں15 اوور میں پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں آغاز کیا اوربڑی شاٹس کی بجائے سنگل ،ڈبلز پرفوکس کیا،تاہم اس دوران مارٹن گپٹل بڑی شاٹ لگانے کی کوشش میں جسپریت بمرا کی گیند پرآؤٹ ہوگئے،انہوں نے 17گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

مارٹن گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،ڈیرل مچل 35 گیندوں پر49 رنز بناکرآؤٹ ہوئے ،انک ی وکٹ جسپریت بمرا نے حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن33 اور ڈیون کونوے دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ایش سوڈھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات  وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بناسکی۔بھارت کی جانب سے ایشان کشن اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا،مگر نئی جوڑی بھی بھارت کو بہتر آغاز نہ فراہم کرسکی۔ایشان کشن صرف چار رنز بناسکے اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

روہت شرما بیٹنگ کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند پر ایڈم ملنے نے ان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا،جس کے بعد دونوں بلے بازوں نے بڑی شاٹس کھیلنا شروع کیں تاہم کے راہل راہول چھٹے اوور میں ساؤتھی کی گیند پر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔رن ریٹ بڑھانے کے لیے روہت شرما بھی بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے،روہت شرما 14 گیندوں پر 14 رنز بناکر ایش سوڈھی کا نشانہ بنے۔

ویرات کوہلی بھی آج اپنا جادو نہ جگا سکے اور17گیندوں پرنو رنز بناکرایش سوڈھی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔رشبا پنت 19 گیندوں پر12 رنز بناکر ایڈم ملنے کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ہاردیک پانڈیا 24 گیندوں پر 23 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔شردل ٹھاکر تین گیندوں پر بغیر کوئی رنز بنائے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جدیجا26 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے  ٹرینٹ بولٹ نے تین، ایش سوڈھی نے دو جبکہ  ایڈم ملنےاور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔