اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلیے 17 نومبر کی تاریخ مقررکی گئی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ملزم نیازعلی نےنیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس چیلنج کیا،عدالت نےنیب کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے ریمارکس میں کہا کہ سناہےایک نیانیب آرڈیننس بھی آیاہے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی ، نجی لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے کا وقت اور دے دیتے ہیں ۔عدالت نےریفرنس پرسماعت 17 نومبرتک ملتوی کردی۔