لاہور:محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینونوں اور مال گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا ، سی ای او ریلوے کے مطابق سال 2019 کے بعد سے ریلوے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ سی ای او محکمہ ریلوے نثار احمد کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرائے میں دس فیصد جبکہ مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ، دو برس سے مسلسل تنخواہوں میں اضافے اور ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث ریلوے کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری بن گیاتھا۔
سی ای او ریلوے نے کہا کہ ریلوے اخراجات کم کر رہے ہیں ، نئی بھرتی پر بھی پابندی عائد کی ہے ، پانچ نمبور سے مال گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ۔