کراچی:اہلسنت والجماعت لیاقت آباد ٹاؤن کے تحت ہیپی ڈیل اسکول گراؤنڈ ناظم آباد نمبر4 میں کھیلے گئے نمائشی فٹ بال میچ مقررہ وقت تک بغیرکسی گول کے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں شاہ فیصل فٹ بال کلب نے شاہ فیصل یوتھ کو5-4 سے ہرا دیا۔
اہلسنت والجماعتضلع وسطی کے ڈپٹی سیکریٹری و صدراحمد حسن نمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت لیاقت آباد ٹائون کے قانونی مشیر حافظ ظہیراللہ نے کی۔
دیگر مہمانوں میں شاہ فیصل کلب کے صدرلالہ اورنگزیب اوراہلسنت والجماعت لیاقت آباد ٹاؤن کے ذمے داران بھی موجود تھے۔ کھیل کے وقفے کے دوران احمد حسن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ونراوررنزاپ ٹرافی دی گئی۔