دبئی:ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران آج دو میچز کھیلیں جائیں گے۔
پہلا میچ دن 3 بجے جنوبی افریقہ اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ رات 7 بجے پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پروٹیز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر وہ بنگلہ دیش کے خلاف جیت جاتے ہیں تو ان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن رہیں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
جنوبی افریقہ نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اس وقت گروپ میں دوسرے نمبرپرہے،سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کیلیے اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے کیونہ گروپ ایک میں انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔