کراچی:احتساب عدالت کراچی میں نیب آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگنے والوں کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے نئے نوٹیفکیشن میں لوگوں کے ساتھ فراڈ سے متعلق واضح کردیا گیا۔
احتساب عدالت کراچی میں حاجی آدم جوکھیواوردیگرکے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے نئے نیب آرڈیننس سے متعلق ملزمان کی درخواست خارج کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا .
عدالت نے کہا کہ جس کو پلاٹ نہیں دیا جاسکتا اسے رقم واپس کی جائے گی،اگر ایسا نہیں کیا جائے تو ملزمان پرفرد جرم عائد کرکے ٹرائل کیا جائے گا،عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے الاٹیز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔