کراچی:مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، اس عنصر کو بڑھانے میں سب ہی شامل ہیں۔
مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی، غربت اور تعلیم کی کمی بھی شدت پسندی کو بڑھانے کا سبب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعصب و عصبیت کی بیماری اگر ہو تو باقی سب پیچھے رہ جاتا ہے۔رہنما نون لیگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعصب وعصبیت کو مٹانے کا سب سے مؤثر ذریعہ مکالمہ ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔