مظفر آباد: آزاد کشمیرکے علاقے منجیاڑی کے قریب بس گہری کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیرکے ضلع راولاکوٹ سے راوالپنڈی آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے،بس میں 32افراد سوار تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ منجیاڑی کے قریب 2سو فٹ گہری کھائی میں گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اورآپریشن شروع کردیا گیا،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو کھائی سے نکالا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں15 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ باقی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ہے۔