ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا،پاکستان نہ صرف رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے بلکہ مجموعی طورپرپاکستان پانچویں بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کرمسلسل چار میچوں میں فتح حاصل کرلی ۔پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر189 رنز بنائےجس کے جواب میں نمیبیا مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا سکی اور45 رنز سے میچ ہا گئی ۔
بڑے سکور کے تعاقب میں نمیبیا کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اوراس کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گرگئی۔مائیکل لنگن چار رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی باؤلرز پہلے دس اوورز میں زیادہ وکٹیں نہ لے سکے مگر انہوں نے نمیبیا کو تیزی سے سکور بھی نہیں کرنے دیا۔نمیبیا کی دوسری وکٹ نویں اوور میں گری جب بارڈ 29رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔نمیبیا کی جانب سے ولیمز 23اور ارسمسن14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر189 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کمزورحریف کے خلاف سست آغاز کیا، محمد رضوان نے پہلا اوور میڈن کھیلا۔پانچویں اوور میں ایمپائر نے محمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا،تاہم ریویو کے بعد ایمپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔
اننگز کے محتاط انداز کے بعد دونوں بلے بازوں نے آہستہ آہستہ رن ریٹ کوبڑھانا شروع کیا اور وکٹ کے چاروں جانب باونڈریز بھی سکور کیں۔اس دوران کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کی تیسری نصف سینچری39 گیندوں پر مکمل کی۔
بابر اعظم 49 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں سات چوکے شامل تھے۔بابر اعظم کی وکٹ ڈیوڈ ویزا نے حاصل کی۔پاکستان کی دوسری وکٹ جلد ہی گرگئی اور دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے فخز زمان پانچ گیندوں پر پانچ رنز بناسکے،انک وکٹ فرائلنک نے حاصل کی۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد محمد حفیظ اور محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا، محمد رضوان نے اپنی نصف سینچری 42 گیندوں پر مکمل کی۔
محمد رضوان نے آخری اوور میں چارچوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ محمد رضوان 79 اور محمد حفیظ 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے اپنی اننگز کی آخری 23 گیندوں پر60 رنز بنائے۔